غداری کے الزام میں گزشتہ تین ہفتے سے زیادہ وقت سے تہاڑ جیل میں بند جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے دو طلبہ عمر خالد اور انربان بھٹاچاریہ کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے آج چھ ماہ کی عبوری ضمانت دے دی۔
ان دونوں طلبہ پر جے این یو احاطے میں 9 فروری کو منعقدہ ایک متنازعہ پروگرام میں ملک مخالف
نعرے لگانے کا الزام ہے۔
پٹیالہ ہاؤس عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج رتیش سنگھ نے انربان اور خالد میں سے ہر ایک کو 25 ہزار کے ضمانتی بانڈ اور اتنی ہی رقم کے مچلکے کی شرط کے ساتھ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دونوں طالب علم عبوری ضمانت کی مدت کے دوران دہلی سے باہر نہیں جا سکیں گے۔